بھٹکل:03؍فروری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل دی نیوانگلش اسکول کے استاد پانڈورنگا موگیر کو تعلیمی بیداری ، خون عطیہ ، آنکھوں کاعطیہ، چمڑا عطیہ بیداری اور اپاہجوں کی خدمات کے اعتراف میں کرناٹکا درشن سیواابھیرودھی سنگھ کی طرف سے گدگ کے شری ایچ کے پاٹل ہال میں ’مساوات کا اعلیٰ انسان ‘ایوارڈ سے نوازاگیا۔
کرناٹکا ہائی کورٹ کے موظف جج ارلی ناگراج گنگاوتی نے پروگرام کی صدارت کی۔ شری وریشور پنیا آشرم سوامی جی ، تلو فلمی ایکٹر نوین پڈیل منگلورو، کرناٹکا درشن ادارے کے صدر ایس ایس پاٹل وغیرہ موجود تھے۔